افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں گزشتہ روز طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 3 جرمن اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایک کارروائی میں خوفزدہ جرمن فوجیوں نے فائرنگ کرکے 6 افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
افغان صدر حامدکرزئی نے امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکے افغان الیکشن میں عالمی برادری کی مداخلت کے الزامات پر امریکی اعتراضات کو حیران کن قراردیا ۔
دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل برائن کرسمس نے افغان قبائلی عمائدین اور طالبان کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور انہیں اس بات کی پیشکش کی کہ وہ جنگ یا امن میں سے جس راستے کا انتخاب چاہتے ہیں توکر سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات گزشتہ روز مرجاہ کے شمال میں واقع ایک گاؤں سیستانی کے باہر ہوئی جس میں امریکی میرینز کے کمانڈر اور 20 عمائدین اور طالبان نے شرکت کی۔
.....
152/